مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم حملے اور ایک قریبی پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے۔ پہلاکار بم دھماکہ صدارتی محل کے باہر جبکہ دوسرا دھماکہ اس کے بالکل سامنے ہوا،اسی دوران حملہ آوروں اور سکیورٹی دستوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ادھروہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1882069
آپ کا تبصرہ